• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی صدر کہاں ہیں اس سے متعلق سعودی عرب کو کچھ علم نہیں، سعودی حکام

بشارالاسد : فوٹو فائل
بشارالاسد : فوٹو فائل

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ  شام کے صدر بشارالاسد کہاں ہیں اس سے متعلق  ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہے، ترکیہ اور صورتحال میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مستقل رابطہ ہے۔

دوسری جانب روس نے انکشاف کیا ہے کہ بشار الاسد شام چھوڑنے سے پہلے صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ بشارالاسد نے صدارتی محل چھوڑتے ہوئے اقتدار کی پُرامن منتقلی کی ہدایت دی۔

چین نے امید ظاہر کی کہ شام میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے، مصر نے تمام فریقین سے ملک کے استحکام کےلیے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

جرمنی نے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کو شامی عوام کےلیے خوش آئند قرار دیا۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا شام کے تنازع سے کوئی لینا دینا بھی نہیں، امریکا کو اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید