اسٹینفورڈ (اے پی پی) وینس ولیمز اور جوہانا کونٹا نے ڈبلیو ٹی اے اسٹینفورڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ اسٹینفورڈ میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ ٹاپ سیڈڈ امریکا کی وینس ولیمز نے پولینڈ کی میگڈا لینیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3،7-6اور 6-2سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈڈ برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے امریکا کی جولیا بوسرپ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 6-3اور 6-1رہا۔