• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن اوپن ٹینس :سمینتھا اسٹوزر تیسرے راؤنڈ میں داخل

واشنگٹن(اے پی پی)ٹاپ سیڈڈ سمینتھا اسٹوزر نے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہوگئیں اور انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا، اس طرح سمینتھا اسٹوزر نے تیسرے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں بیلجیئم کی یانینا وکمائر نے چین کی زینگ شوائی کو 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین