• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے بیان کی تردید کر دی

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے وقت بھی بتایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا، حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا۔

ملک بھر سے سے مزید