• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سزا دی جائے،اسلامی جمعیت طلباء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلباء کےزیراہتمام ژوب میں قوم پرست طلباء تنظیم کی جانب سے اسلامی جمعیت طلباء کے رہنماؤں پر حملے کے خلاف اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے اسلامی جمعیت طلبا بلوچستان کےناظم ایاز پانیزئی ،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ژوب ڈگری کالج میں اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں پر لسانی تنظیم کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے انتہائی پرامن کارکنوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم تعصب اور نفرت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ علم کے حصول اور طلباء کے حقوق کے حصول کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کیلئے بجھواتے ہیں مگر تعلیمی اداروں میں کچھ قوتیں ان طلباء کو سیاسی و ذاتی مقاصد استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے طلبا تعلیم سے دور ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نہتے طلباء پر حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سزا دی جائے اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید