• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران محبوب آباد کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران محبوب آباد شاہ رکن عالم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں محبوب آبادشاہ رکن عالم کے تاجروں کے ساتھ شہر کی دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اظہار یک جہتی کے طور پر شرکت کی ، مظاہرہ کی قیادت انجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی، انجمن تاجران محبوب آباد کے صدر جاوید قریشی، سینئر نائب صدر نیاز احمد ، نائب صدر اویس قریشی، محمد سیف نیازی ، نسیم احمد عقیل عرف کا کا پہلوان ، زین بھائی محمد ارشد محمد خادم، استادرزاق، محمد فیصل سنی بٹ، محمد عدیل ، عاصم ، نذیر ، عاشق ، جبارو دیگر تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، مظاہرہ میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر مظاہرین نے ڈکیتیوں کا سلسلہ بند کرو، تاجروں کو تحفظ دو، پولیس، انتظامیہ مردہ باد اور ملتان پولیس کے افسران کو تبدیل کرنے کے مطالبہ سمیت دیگر نعرے لگائے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تاجر اور عوام چوروں، ڈاکوؤں کے ہاتھوں آئے روز لٹ رہے ہیں، مگر ملتان پولیس ان پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور بے بس نظر آرہی ہے اور عوام میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے، انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ہم احتجاج کا سلسلہ پورے ملتان تک پھیلا دیں گے۔
ملتان سے مزید