• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کا کامیاب آغاز، 2 میچز جیت لیے

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنے دونو ں میچز جیت لیے۔

پاکستان نے پیرو اور ہانگ کانگ کو ہرایا، ان فتوحات کے بعد اس کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگئی۔

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک ہی دن میں اپنے گروپ کے 2 میچز کھیلے، جس میں اُس نے ہانگ کانگ اور پیرو کو مات دی۔

شام کے سیشن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو ۔ ایک سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے۔

صبح کے سیشن میں پاکستان نے پیرو کو بھی دو ایک کے اسکور سے ہرایا تھا۔

گروپ کے 2 میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی پکی ہوگئی ہے، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آج اٹلی کے خلاف کھیلے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید