بہاولپور (سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ بہاولپور نےپوزیشن حاصل کرنیوا لے خصوصی بچوں (Deaf & Dumb) کے ناموں کااعلان کردیا، وجیہہ کومل اور محمداشرف پہلی، رابعہ سرور اور ماجد شہزاد نے دوسری جبکہ صالحہ بتول اور وقاراحمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تعلیمی بورڈ بہاولپور نے امتحان میٹرک سالانہ 2016کے نتائج کی بنیاد پر خصوصی بچوں کے گروپ گونگے بہرے طلباء و طالبات میں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کے مطابق طالبات گروپ میں وجیہہ کومل دختر امرزمان نے 1053نمبرحاصل کرکے پہلی رابعہ سرور نے 1043نمبرلے کردوسری اورصالحہ بتول دختر غلام علی نے 1041نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح لڑکوں کے گروپ میں محمد اشرفنے 1006نمبر لے کر پہلی،ماجد شہزاد نے988نمبر لے کر دوسری اوروقار احمد نے 984نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام خصوصی بچوں میں انعامات اور میرٹ سرٹیفکیٹس کی تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری اور موجودہ ممبر بورڈ ڈاکٹر عبدالرؤف تھے جبکہ تقریب کی صدارت سیکرٹری بورڈ روفیسر رانا محمد عمران ارشد نے کی اس موقع پر بورڈ آفیسران کے علاوہ خصوصی بچوں کے اساتذہاور والدین بھی اس موجود تھے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد اکرم تاڑر نے خصوصی گروپ کے طلبا وطالبات کے ناموں کا اعلان کیا چیئرمین بورڈ پروفیسر رانا محمد مسعود اختر نےبہاولپور بورڈ کے میٹرک امتحان میں سپیشل گروپ کے بچوں کو خصوصی انعامات دینے کے لئے فور ی طور پر ایک تقریب میں مدعو کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ اول،دوم اور سوم پوزیشن کیلئے دس ہزار، سات ہزار، پانچ ہزار روپے کے انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔