• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فل کورٹ اجلاس کے فیصلوں کی حمایت کر تے ہیں ،صدرہائی کورٹ بار بہاول پور

بہاولپور(سٹی رپورٹر)ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پو ر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس میں طے شدہ امور پرعملی اقدامات کامطالبہ اورمکمل حمایت کااعلان کرتی ہے یہ بات صدرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پور محمدنوازش علی پیرزادہ نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ ریفرنس میں یہ طے پایاکہ پنجاب میں ہائی کورٹ کے مزید بینچ تشکیل نہیں دیے جاسکتے ہیں اورموجودہ بینچ ہی کوبرقراررکھاجائیگا اورانہیں مزیدفعال بنانے کیلئے موثرعملی اقدامات بروئے کارلانے کی ہدایات بھی کی گئی انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پور چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ ریفرنس میں طے شدہ امورپرفوری عملی اقدامات کامطالبہ کرتاہوں۔
تازہ ترین