مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزراء اور پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی کے ایک اشارے کی دوری پر ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ چالاکیاں دکھانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ عطا تارڑ الزامات لگانے کے بجائے یہ بتائیں کہ گولی کیوں چلائی؟
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات عطا تارڑ کی خواہش ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہم سب متحد ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل انتشاری ٹولہ مسلم لیگ ن ہے۔ ڈی چوک اور ماڈل ٹاؤن میں نہتے کارکنوں کے قتل کا جواب دینا ہوگا۔