• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز ہسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح، تجاویز کا جائزہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کیا۔ یو ایس قونصل جنرل کرسٹن ہوکنز، ڈپٹی کنٹری یو این ویمن جیکوئی کیٹونوٹی بھی موجود تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز پروفیسر زوہرہ خانم اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بھی شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اینٹی ریپ کرائسز سیل میں شواہد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔ اس اینٹی ریپ کرائسز سیل کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھائیں گے۔ مزید برآں صوبائی وز یرنے نیشنل ٹرانسفیوژن پالیسی پاکستان کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراءکا جائزہ لیا۔