کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نےانسانی حقوق کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہےکہ سندھ میں اغوا برائے تاوان ایک انڈسٹری کی شکل اختیار کرچکا ہے۔پیپلز پارٹی کے15سالہ دورِ حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں ۔معصوم پریا کماری برسوں سے غائب ہے ، ہندو برادری سمیت دیگر لوگوں کو تاوان کی وجہ سے اغوا کیا جاتا ہے ، مغویوں کی بازیابی کے لیے سندھ حکومت کوئی بھی اقدام اٹھانےکے لیے تیار ہی نہیں ہے ،حکومت میں شامل طاقتور لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی اغوا کاروں کو مکمل پشت پناہی حاصل ہے ، سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے15 سالہ دورِ حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں ،حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں آج بھی کی جاری ہیں،پولیس کے ذریعے تشدد ، زرعی زمینوں کا پانی بند ، زمینیوں پر قبضے اور جھوٹے مقدمات درج کروانا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے۔