• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں رواں برس ملیریا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ملیریا کنٹرول پروگرام بلوچستان کا سالانہ جائزہ اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں ڈائریکٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عامر اقبال اور دیگر متعلقہ حکّام  شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق دورانِ اجلاس بلوچستان میں ملیریا کے تدارک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ کے مطابق جنوری 2024ء سے نومبر 2024ء تک صوبے میں ملیریا کے کُل 15 لاکھ 89 ہزار 986 کیسز کی اسکریننگ کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں رواں سال ملیریا کے 3 لاکھ 45 ہزار 785 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

بریفنگ کے مطابق 2024ء میں گزشتہ سال کی نسبت میلریا کے کیسز کی شرح میں 34 سے 40 فیصد کمی ہوئی گزشتہ سال کے دوران ملیریا کے تقریباً 10 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 36 اضلاع میں 1800سے زائد پبلک اور پرائیوٹ سینٹرز میں ملیریا کی مفت تشخیص اور علاج میسر ہے۔

صحت سے مزید