• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی نقوی کی شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

مظاہر علی نقوی کی جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست پر سماعت 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

مظاہر علی نقوی کے وکیل سعد ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرا مظاہر علی اکبر نقوی سے رابطہ نہیں ہو سکا، عدالت مؤکل سے رابطے اور ہدایات کے لیے مہلت دے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے، شوکاز نوٹس کے خلاف کونسل کا تو فیصلہ آ چکا ہے۔

عدالت نے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

قومی خبریں سے مزید