آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 693 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔