ملتان (سٹاف رپورٹر،نمائندگان) آزاد کشمیر الیکشن میں ملتان سے تینوں بڑی جماعتیں ہار گئیں جبکہ آزاد امیدوار نے کامیابی حاصلی کی ،عاصم شریف بٹ نے پولنگ اسٹیشنوں سے 358 ووٹ حاصل کئے، ٹرن آؤٹ 57.75 فیصد رہا،بہاولپور ،رحیم یار خان ،بورے والا ،مٹھن کوٹ ،میاں چنوں ،وہاڑی ،خانیوال میں بھی پولنگ پرامن رہی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مہاجر حلقہ ایل اے 38 وادی 3 میں ملتان سے آزاد امیدوار محمد عاصم شریف نے تینوں بڑی پارٹیوں کے امیدواروں کو شکست دے دی ۔ عاصم شریف ملتان کے پولنگ اسٹیشنوں سے 358 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملتان کے تینوں پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تیار کر لیئے گئے جن کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوارمحمد عاصم شریف بٹ نے 358 ووٹ حاصل کیئے اور پہلے نمبر رہے جبکہ دوسرے نمبر آنے والے تحریک انصاف کے ایس ایم شاہ نے 193 ووٹ حاصل کیئے ۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار حفیظ احمد بٹ 191 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) چوتھے نمبرپر رہی اور ان کے امیدوار شوکت شاہ نے 147 ووٹ حاصل کیئے۔ ملتان میں کشمیریوں کے 1548 ووٹ رجسٹرڈ ہیں جن میں 894کشمیریوں نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے ۔ملتان کے پو لنگ سٹیشنز پر ٹرن آؤٹ 57.75 فیصد رہا۔علاوہ ازیں ایل اے 30 کے ملتان میں بنائے گئے ایک پولنگ سٹیشن پر مجموعی طور 9 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 60 تھی ۔ جن میں مسلم لیگ (ن) کے ناصر عباس ڈار نے 5 ، پیپلز پارٹی کےمیر حیدر نے ایک ووٹ جبکہ امیدوار مقصود الزمان نے 3 ووٹ حاصل کیئے ۔ ایل اے 30 کا ٹرن آؤٹ 15 فیصد رہا۔دن کے وقت میں گرمی کے باعث ووٹرز کی کم تعداد نے پو لنگ سٹیشنوں کا رخ کیا جبکہ شام ہوتے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشنز پر آپہنچی ۔ پر امن ماحول کی وجہ سے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ پولنگ سٹیشنوں سے دوراور سکیورٹی زون سے باہر سیاسی جماعتوں نے اپنے کیمپ لگائے رکھے ۔مسلم لیگ (ن) کے کیمپ میں کافی چہل پہل رہی ، ایم پی ایز رانا محمود الحسن ، شہزاد مقبول بھٹہ ، احسان الدین قریشی ، سابق ایم پی اے عبدالوحید آرائیں ، رانا شاہد الحسن ، منور قریشی ، رومی بٹ ،واصف بٹ سمیت متعدد لیگی کارکن موجود رہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کا کیمپ خواجہ رضوان عالم نے سنبھالے رکھا۔پیپلزپارٹی کے امیدوار حفیظ احمد بٹ سمیت پی پی کارکن عثمان بھٹی ،حبیب اللہ شاکر، ایم سلیم راجہ ، اسلم لودھی ، راؤ ساجد، فخر عباس بوسن ، ادریس بٹ ، رئیس الدین قریشی موجود تھے۔ دوسری طر ف تحریک انصاف کے کیمپ میں اعجاز جنجوعہ کافی سر گرم رہے۔ پی ٹی آئی کیمپ میں ندیم قریشی ، یوسف ڈمرا ، شاہ نواز، شیخ ندیم ، مظہر خان ، نبیلہ بٹ ، مسرت شاہین موجود تھیں۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ نے گزشتہ روز سی پی او اظہر اکرام کے ہمراہ آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں حرم گیٹ،شاہین مارکیٹ اور بوہڑ گیٹ میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات سمیت پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ گزشتہ روز ضلع خانیوال میں 550کشمیری ووٹرز کے لےئے پانچ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ،عبدالحکیم میں ایک ہی خاندان کے 10ووٹرز کے لئے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول عبدالحکیم کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ، ضلع بہاولپور کیلئے ایک ہی پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول میں بنایاگیاتھا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق 64ووٹوں میں سے مسلم لیگ ن 43ووٹ لیکر کامیاب ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے 21ووٹ کاسٹ ہوئے۔ رحیم یارخان شہر میںایل اے 30آزادجموں کشمیر ودیگر میں کل 13امیدوار تھے جن میں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقصودالزماں خان 17ووٹ لیکر کامیاب ہوئے قرار پائے،جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصرحسین ڈار صرف ایک ووٹ حاصل کرسکے۔ حلقہ ایل اے 38پولنگ اسٹیشن نمبر 13 پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سید شوکت علی شاہ نے 15ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کرلی ۔ واضح رہے کہ رحیم یارخان میںتقریباً50فیصد ٹرن آئوٹ رہا ، بورے والا میں حلقہ ایل اے 30سے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصرحسین ڈار14 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل آزاد امیدوار محمد سعید نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا ،میاں چنوں کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر ن لیگی امیدوار ناصر حسین ڈار غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 379ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ،وہاڑی میں بھی آزاد جموں و کشمیر کے دو حلقوں ایل اے30اور ایل اے38 میں پولنگ کا عمل پر امن رہا ،ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے تین پولنگ اسٹیشنوں گورنمنٹ مڈل سکول کوٹ غلام قادر ، گورنمنٹ پرائمری سکول فضل واہ اور گورنمنٹ مڈل سکول 461/ای بی میں پولنگ کے عمل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہیڈپنجند میں انتخابی حلقہ ایل اے 38وادی نمبر3کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول علی پور میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سید محمدشاہ نے 35ووٹ حاصل کر کے کامیا بی حاصل کی