پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جہاں انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 3 ہزار 370 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 180 پر پہنچ کر بند ہوا ہے۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 408 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو سکا۔
آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 23 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 17 پیسے کا تھا۔