• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سلینا گومز نے اپنے 36 سالہ دوست بینی بلانکو سے منگنی کی ہے۔

اس حوالے سے سلینا گومز نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے اداکارہ کو اپنی اہلیہ قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے سلینا گومز کو مبارک باد دی جاری ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات گزشتہ برس (2023ء) سے ساتھ ہیں اور اب دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید