• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت تک پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے: شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو سول نافرمانی کی کال واپس لی جائے گی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تو حکومت سول نافرمانی تحریک کے لیے تیار ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن حکومت غیر سنجیدہ ہے، مذاکراتی عمل میں ہمیشہ حکومت پہل کرتی ہے، اپوزیشن نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپوزیشن سے مذاکرات کرے۔

قومی خبریں سے مزید