• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انسدادِ پولیو پروگرام: جاپانی حکومت کا 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپانی حکومت نے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

اسلام آباد سے نیشنل ای او سی کے مطابق حکومت جاپان، جائیکا اور یونیسف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ 

نیشنل ای او سی کے مطابق گرانٹ سے 2025 کی پولیو مہم کےلیے ویکسین خریدی جائے گی، رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 

فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت جاپان اور عوام کا تعاون قابلِ قدر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جاپان کی مستقل حمایت کے ساتھ ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ 

عائشہ رضا فاروق نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانے کے عزم پر قائم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید