پاکستان اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان برسلز میں ملاقات ہوئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں یورپی یونین کے وفد کی قیادت یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے منیجنگ ڈائریکٹر نکلاس کوانسٹروم اور پاکستان کی نمائندگی دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکٹری برائے یورپ ایمبیسڈر شفقت علی خان نے کی۔
اس موقع پر یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مزید راستوں اور طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔