• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کی پچز ہائی اسکورنگ، کم سے کم رنز دینے کی کوشش کریں گے، حارث رؤف

کل اہم میچ ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے، حارث رؤف - فوٹو: فائل
کل اہم میچ ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے، حارث رؤف - فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پچز ہائی اسکورنگ ہیں، بولنگ یونٹ کے لحاظ سے کوشش کریں گے کہ کم سے کم اسکور دیں۔

جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں کافی غلطیاں ہوئیں، اس پر بات چیت ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ کل سیریز کا اہم میچ ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔ کوشش کریں گے کہ کل کے میچ میں اپنا بیسٹ دیں۔

حارث رؤف نے کہا کہ یہاں کی پچز ہائی اسکورنگ ہیں، بولنگ یونٹ کے لحاظ سے کوشش کریں گے کہ کم سے کم اسکور دیں۔

آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید