ملتان ( سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی حافظ محمدفاروق خان سعیدی،مفتی عثمان پسروری،زکریا اکیڈمی ملتان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صدیق خان قادری نے کہا ہے کہ علامہ الشاہ احمد نورانی صدیقی سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے ساری زندگی لوگوں کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روشن کی اور باطل و جابر حکمرانوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان ملتان شہر کے صدرحافظ محمدظفرقریشی کی رہائش گاہ نورانی ہاؤس پر منعقدہ امام نورانی سیمینارسے خطاب کے دوران کیا ۔