• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی کتب میلے میں عوام کی بھرپور دلچسپی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی کتب میلے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہو کر مختلف موضوعات پر کتابیں خرید رہی ہے۔

کتب میلے میں سب سے زیادہ دلچسپی بچوں نے دکھائی ہے جہاں انہیں پسندیدہ کتابیں میسر ہیں۔

عالمی کتب میلے کے کنوینر وقار متین کے مطابق کتب میلے میں پاکستان بھر کے پبلشرز کے علاوہ 17دیگر ممالک کے پبلشرز نے بھی اسٹالز لگائے ہیں۔

عالمی کتب میلہ 16 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں مختلف مصنفین کی کتابوں کی رونمائی سمیت بچوں کی بہتر تربیت کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کی گئی ہیں۔

19 ویں کراچی عالمی کتب میلے کا آغاز 12 دسمبر سے ہوا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید