• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چینی و پاکستانی سرمایہ کاروں کے مختلف منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان مختلف منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر کراچی میں دستخط ہوئے ہیں۔ 

سرماروں کے درمیان الیکٹرک کار، لوکل اسمبلنگ اور سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ سلور لیز، فرٹیلائزر اور فارمنگ کے ایم او یوز پر بھی دستخط کیے گئے۔ 

اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، صدر آصف زرداری کی بھی خواہش ہے کہ پورے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو۔ 

انھوں نے کہا سرمایہ کاروں نے دھابیجی اکنامک زون میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے میڈیکل سٹی کے قیام کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ حکومت سندھ نے میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

شرجیل میمن نے کہا میڈیکل سٹی کے قیام کے لئے ایم او یو پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید