• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی باشندوں کے جشنِ آزادی کے دوران اسرائیلی بمباری

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم سیکیورٹی اہداف پر اس وقت بم باری کی جب شامی باشندے گزشتہ شب آزادی کا جشن منا رہے تھے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شامی فوج کے چوتھی ڈویژن ہیڈکوارٹر اور ریڈار بٹالین کونشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہزاروں شامی باشندے دارالحکومت دمشق، دیگر قصبوں اور شہروں کی سڑکوں پر نکل کر بشار الاسد کی حکمرانی کے خاتمے کا جشن منا رہے تھے کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دمشق میں ترک سفارت خانہ فعال

شام میں حالات معمول پر آنے کے بعد ترک وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت دمشق میں ترکیہ کا سفارت خانہ آج سے دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک سفارت خانہ آج سے دوبارہ کام شروع کر دے گا، ہم شام کو دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک نہ ہو۔

رہائی پانے والا امریکی اردن منتقل

ادھر شام میں رہائی پانے والے امریکی شہری ٹریوس ٹمرمین کو امریکی فوجی ہیلی کاپٹر میں اردن منتقل کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گولان کی پہاڑیوں کے بفر زون پر اسرائیلی قبضے کے خلاف عرب لیگ میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔

عرب ممالک کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب ممالک نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے خلاف اسرائیلی اقدامات پر اجلاس بلایا جائے۔

شامی سفیر نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل کو خطوط تحریر کر دیے ہیں، جن میں انہوں نے شامی سفیر کی اسرائیلی جارحیت اور شام کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید