پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس اور مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کی کیٹیگریز کو حتمی شکل دینے کے اجلاس ہوا، پہلے مرحلے میں پلاٹینم کیٹیگری کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری کےلیے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، بابر اعظم اور صائم ایوب کے نام سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پلاٹینم کیٹیگری کےلیے محمد عامر، شاداب خان، نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد رضوان اور اسامہ میر کے نام بھی زیر غور آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کےلیے باقی کیٹیگریز اور دیگر کھلاڑیوں کا معاملہ ریویو کمیٹی اور سلیکشن پینل کے سپرد ہوگا اور یہ کام آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔