• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کی آئل ریفائنری نے جھڑپوں کے بعد کام روک دیا، سرکاری فرم

طرابلس (اے ایف پی) لیبیا کی ریاستی پٹرول کمپنی کا کہنا ہے کہ اتوار کو علی الصبح مسلح جھڑپوں کے بعد مغربی لیبیا میں ایک اہم آئل ریفائنری نے کام معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی اسٹوریج یونٹوں میں آگ لگ گئی۔ کمپنی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن (این او سی) نے ناگزیر صورتحال (فورس میجور) کا اعلان کیا ہے جیساکہ زاویہ ریفائنری کے کئی اسٹوریج ٹینکوں کو گولی لگنے سے کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے شدید آگ لگ گئی۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 45کلومیٹر (28میل) مغرب میں زاویہ میں ریفائنری میں تیل کے کئی ٹینکوں کو جلتے دکھایا گیا ہے۔ یہ واحد ریفائنری ہے جو مقامی مارکیٹ کو ایندھن کی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ این او سی کا کہنا تھا کہ یہ نقصان ریفائنری کے آس پاس ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مسلح جھڑپوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید