مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی، نیوزڈیسک)اسرائیل کو جس قدر سہولت اور آسانی شام کے سلسلے میں کارروائیاں کرنے کی مل رہی ہے، اسی طرح بعض آئر لینڈ اور جنوبی افریقہ زبردست سردردی پیدا کر رہے ہیں۔ اس صورت حال میں اسرائیل نے آئرلینڈ میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئر لینڈ کی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کیا ہے۔