• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سعودی عرب کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجۂ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا۔

سعودی محکمۂ موسمیات قومی مرکز کے مطابق سعودی عرب میں سب سے کم درجۂ حرارت طریف میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

الجوف کے علاقے القریات اور رفحا گورنریٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ عرعر میں 2 ڈگری اور حفرالباطن میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی مرکز محکمۂ موسمیات کے مطابق درجۂ حرارت تبوک اور حائل میں 4 ڈگری، بریدہ میں 6 ڈگری، الدوامی میں 8 ڈگری، دمام، الاحسا اور طائف میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید