• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کا کیمرہ مین شہید

انٹرنیشنل میڈیا
انٹرنیشنل میڈیا

اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ پر بمباری سے ڈیوٹی پر موجود قطری چینل الجزیرہ کے کیمرہ مین احمد اللوح شہید ہوگئے۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 196 ہوگئی ہے۔

غزہ حکام نے عالمی برادری سے فلسطین میں صحافیوں کا قتل عام رُکوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں جاری حملوں میں آج مزید 22 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیلی حملوں کی مذمت پر اسرائیل نے آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے غزہ جنگ بند کرنے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

حماس نے "نیتن یاہو کا بڑا خواب غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کا مرنا تھا" کے پیغام کے ساتھ ویڈیو جاری کردی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید