شام کے بحران پر یکساں مؤقف اختیار کرنے کے لیے اردن میں 13ممالک کے سفارتکاروں کی ملاقات ہوئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں 13ممالک کے وزرائے خارجہ، یورپی یونین، اقوام متحدہ اور عرب لیگ کےحکّام بھی شامل تھے۔
ملاقات میں بحرین، مصر، فرانس، جرمنی، اردن، عراق، لبنان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا نے شرکت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں شامل تمام ممالک نے شامی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق سیاسی منتقلی کا عمل شام کی زیرِ قیادت اور شامی ملکیت میں ہونے پر اتفاق کیا گیا۔
شریک ممالک نے شام کے اتحاد، علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے لیے مکمل حمایت کی تصدیق کی اور انسانی حقوق کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔