تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تائیوان کو امریکا کی جانب سے 38 امریکی ساختہ و جدید ابرامز ٹینکوں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے۔
تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا سے موصول ہونے والے ٹینکوں کو شہر سینچو میں آرمی ٹریننگ بیس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سے 1.2 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے 108 ابرامز ٹینکوں کی فراہمی کے لیے 2019ء میں آرڈر کیے گئے تھے۔
تائیوان کو امریکا سے ابرامز ٹینکوں کی مزید کھیپ کی فراہمی 26-2025ء میں متوقع ہے جبکہ 30 سال میں فراہم کیے جانے والے یہ پہلے نئے ٹینک ہیں۔
دوسری جانب چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے۔
چین کی جانئ سے کہا گیا ہے کہ چین اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔