• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی پرواز میں شام سے سفارتکاروں کا انخلاء

روسی سفارت خانہ — فائل فوٹو
روسی سفارت خانہ — فائل فوٹو

روس نے شام کے دارالحکومت دمشق سے اپنے سفارت کاروں کو نکال دیا ہے جبکہ سفارت خانہ فعال ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز روسی سفارت کاروں کا انخلاء کرایا گیا ہے، جبکہ سفارت خانہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سفارت کاروں کو روسی فضائیہ کی پرواز کے ذریعے شام کے خمیم ایئر بیس سے ماسکو پہنچایا گیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی پرواز میں روس کے ساتھ ساتھ بیلاروس اور شمالی کوریا کے سفارت کار بھی سوار تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید