کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے وزیرِ اعظم اکیل بیک جاپاروف کو برطرف کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی ویب سائٹ پر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اکیل بیک جاپاروف کو دوسرے عہدے پر منتقلی کی وجہ سے ان کے موجودہ عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
اکیل بیک جاپاروف 2021 سے وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائض تھے۔
کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے وزارتِ عظمیٰ کے فرائض پہلے نائب وزیرِ اعظم عادل بیک قاسم مالیئیف کو سونپ دیے ہیں۔