روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے رواں سال 189 یوکرینی علاقوں پر قبضہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین میں ہتھیار اور دیگر مدد بھیج کر کشیدگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، مغرب نے روس کو جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا نے میزائل تعینات کیے تو روس ایسے میزائلوں کی تعیناتی سے اپنی تمام رضاکارانہ پابندیاں اٹھالے گا۔
روسی صدر نے کہا ہم جوہری ہتھیاروں کی برانڈنگ نہیں کر رہے، یہ نیوکلیئر ڈیٹرنس کی پالیسی ہے۔ اسٹریٹجک نیوکلیئر ہتھیاروں کی صلاحیت برقرار رکھنا جاری رکھیں گے۔