• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے 2 بحری جہاز آبنائے کرچ میں طوفان کی زد میں آگئے


روس کے تیل سے بھرے 2 بحری جہاز کھلے سمندر آبنائے کرچ میں طوفان کی زد میں آگئے۔

روسی حکام کے مطابق ایک ٹینکر دوحصوں میں تقسیم ہوگیا اور اس سے تیل کا رساؤ ہو رہا ہے۔

روسی حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ ٹینکر پر موجود 12 افراد کو بچا لیا گیا۔

روسی حکام نے بتایا کہ دوسرے ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس پر 14 افراد سوار ہیں، دونوں ٹینکروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 200 ٹن تیل موجود تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید