• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری دنیا میں ضبط کی جانے والی منشیات میں پاکستان کا حصہ 20 فیصد ہے، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فیس بک
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فیس بک

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ضبط کی جانے والی منشیات میں پاکستان کا حصہ 20 فیصد ہے، منشیات ضبط کرنے والے ممالک میں ہم کافی آگے ہیں۔

 سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمارے خطے میں منشیات کی کاشت اور پھر ڈرگز بنانے کا عمل صدیوں سے جاری ہے، پہلے قانون میں منشیات پر سزائیں کم تھیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ 1997میں قانون پاس کیا جس میں منشیات پر سخت سزائیں شامل کی گئیں، 133 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی، اس میں 800 ملزمان گرفتار ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سزا دینے اور عادی افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے میں ہم کافی پیچھے رہے، وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھاؤں گا، یہ معاملہ صوبوں کے سامنے اٹھائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید