• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NICVD میں تزین و آرائش مکمل، مختلف شعبوں کا افتتاح

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں تزین و آرائش کے بعد مختلف شعبوں کا افتتاح کردیا گیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مختلف شعبوں کا افتتاح کیا۔ 

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے کے لوگوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جاتیں ہیں۔ سندھ حکومت کی مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، سرکاری اسپتال و اداروں میں استحکام رہتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کو بھی پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے بہتر کیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی بہتر کارکردگی اور مستحقین کی خدمت کر رہا ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ہائپر ٹیشن کا علاج و طبی سہولتیں بہت ضروری ہیں، لوگ موسمیاتی تبدیلی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں دل کے امراض کا اسپتال بنا رہے ہیں، لانڈھی میں امراض قلب کے اسپتال کے لیے ڈیزائننگ ہوگئی۔

صحت سے مزید