• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدیوں سے محکوم مسلم امہ کو جاگنا ہوگا، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدیوں سے محکوم مسلم امہ کو جاگنا ہوگا، ہمیں اگلے جہاں کے احتسابی عمل کےلیے خود کو تیار کرنا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا سکتے ہیں، مسلم امہ صدیوں سے محکوم ہے، ہمیں جاگنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلے جہاں کے احتسابی عمل کےلیے خود کو تیار کرنا ہے، ہمیں اپنے درمیان حائل نفرت کی دیواریں ختم کرنی ہیں۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں سراب دکھانے والوں کی تقلید کرنے سے بچنا ہو گا، بدقسمتی سے ملک نے بہت سے مارشل لاء دیکھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں یک جماعتی نظام لانے کی کوشش بھی کی گئی، پاکستان کو ایک جمہوری ملک بنایا گیا تھا، ریاست جمہوریت کے مطابق ہی چلانی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مدینے کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے تھے، ہمیں ایک دوسرے کا نکتہ نظر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا نظریہ دوسرے پر تھوپ نہیں سکتے، ملک ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے چلتے ہیں عدم برداشت سے نہیں۔

قومی خبریں سے مزید