سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس شہداء کی لاشیں ہیں، ہم کیوں اپنی آواز دھیمی کریں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 5 ہزار کارکن قید میں ہیں۔
حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن لاپتہ ہیں، ہم کیوں اپنی آواز کو دھیما کریں۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم اس وقت ریسیونگ اینڈ پر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کا ظلم اور فسطائیت دیکھ رہے ہیں۔