ٹام کروز کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ٹام کروز کو گزشتہ دنوں امریکی نیوی کے اعلیٰ سول اعزاز ’ڈسٹینگوئشڈ پبلک سروس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
لندن میں منعقدہ اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے جس چیز پر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کیے وہ سپر اسٹار اداکار کی عمر تھی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مبارک ہوئی، بھائی بلآخر بوڑھے ہوگئے۔‘ جبکہ ایک نے لکھا، ’واہ، ٹام بلآخر بوڑھے دکھنے کی طرف جارہے ہیں۔‘
ایک اور تبصرہ میں رونے والی ایموجی کے ساتھ لکھا گیا کہ ٹام بوڑھے ہورے ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے تو یوں تحریر کیا، ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہم نے ٹام کروز کو عمر والا دیکھا۔‘
اسکے علاوہ کتنے ہی سوشل میڈیا صارفین ایسے تھے جو ٹام کروز کو پہچان نہ سکے۔ ایک نے لکھا کہ ’یہ تقریباً ناقابلِ شناخت ہیں؟‘ جبکہ ایک نے تو انہیں ٹام کروز ماننے سے ہی انکار کردیا اور لکھا، ’یہ ٹام نہیں ہیں۔‘