آکسفرڈ یونیورسٹی سروے میں ’برین روٹ‘ (BrainRot) کو 2024ء کا لفظ قرار دیا گیا ہے۔
سروے کے مطابق سال 2024ء میں برین روٹ سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ بن گیا ہے۔
آن لائن سرگرمیوں میں بہت زیادہ وقت گزارنے سے ذہن پر پڑنے والے اثرات اور ذہنی کیفیت کو ’برین روٹ‘ کہا جاتا ہے۔
اسی لفظ کو آکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے سال 2024 کےلیے ورڈ آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا ہے، یہ انتخاب ایک سروے کے ذریعے 37 ہزار سے زائد افراد کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
آکسفورڈ کے مطابق 2023 سے 2024 کے دوران اس کے استعمال میں 230 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔