• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت کھانے کیلئے اکنامی کلاس میں سفر کرنے والی کروڑ پتی خاتون

باربرا کورکورن — فائل فوٹو
باربرا کورکورن — فائل فوٹو

امریکی سرمایہ کار و کاروباری خاتون باربرا کورکورن نے اکنامی کلاس میں فضائی سفر کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق باربرا کورکورن کا شمار کروڑ پتی شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے، امریکی ریئلٹی شو ’شارک ٹینک‘ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہونے کے باوجود باربرا کورکورن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فضائی سفر کے دوران کبھی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس کی دلچسپ وجہ بھی بتا دی۔

باربرا کورکورن نے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ کتنے کا آتا ہے؟ جبکہ اکنامی کلاس کا ٹکٹ اس کا 25 فیصد ہوتا ہے اور اس میں کھانا بھی شامل ہوتا ہے۔

انہوں نے دولت کی قدر و قیمت کو اہمیت دینے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ پُرطیعش چیزوں جن میں فرسٹ کلاس کے ٹکٹس بھی شامل ہیں ان پر ضرورت سے زیادہ پیسے خرچ کرنا فضول ہے، اس کے بجائے ان پیسوں کو ضروری چیزوں میں انویسٹ کر سکتے ہیں یا اپنے پیاروں کو اس سے تحفہ لے کر دے سکتے ہیں، اس کی خوشی فرسٹ کلاس میں سفر کرنے سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید