• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 30 دسمبر کو ایئرپورٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی کمرشل پرواز قومی ایئر لائن چلائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق انتظامیہ قومی ایئر لائن اور ایئر پورٹس اتھارٹی کا 5 گھنٹے تک اجلاس ہوا، جس میں معاملات طے پاگئے۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے آئندہ چند روز میں نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عملہ تعینات کرے گا۔ چیک ان کے لیے کمپیوٹر سمیت دیگر اہم سامان بھی پی آئی اے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لگائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک سال تک قومی ایئر لائن سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ایئر پورٹ چارجز کے بارے میں ایئر پورٹس اتھارٹی حکام کی قومی ایئر لائن حکام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق چین کی 246 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید