• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب جیسا کھلاڑی طویل عرصے بعد دیکھا، سلمان علی آغا

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نےکہا ہے کہ صائم ایوب جیسا کھلاڑی طویل عرصے بعد دیکھا۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار آل راونڈ پرفارمنس دینے والے سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صائم ایوب بہت اچھا کھلاڑی ہے، اُس کی بیٹنگ انتہائی غیر معمولی تھی۔ ایسا کھلاڑی طویل عرصے بعد دیکھا۔

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ کی پچ سلو تھی اور اُس پر باؤنس کم تھا، دوسری اننگز میں بہتر ہونے کے سبب ہمیں آسانی ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی پر خوش ہوں، آئندہ بھی اسی طرح کی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ جب دو بائیں ہاتھ کے بیٹرز ہوں تو پاور پلے میں بولنگ کرنے آتا ہوں، میں اس طرح کی بولنگ پر خوش ہوں، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چار وکٹیں زیادہ بار نہیں لیں، میں خوش ہوں، حکمت عملی تھی کہ جب بائیں ہاتھ کے بیٹرز ہوں گے تو بولنگ کراؤں گا۔

سلمان علی آغا کو 4 وکٹ اور 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا لیکن انہوں نے یہ ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید