ریاض (شاہدنعیم) پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی پولیس ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ پولیس ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سٹیٹ آف آرٹ پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سیف سٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو سراہا۔