• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان مزید اداکاری سیکھنے کیلئے اکیڈمی پہنچ گئیں

— تصاویر سوشل میڈیا
— تصاویر سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اداکاری سیکھنے کے لیے برطانوی ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی دیرینہ خواہش پوری ہونے پر اس سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

عائزہ خان نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کرتے ہوئے مختلف تصاویر شیئر کیں اور طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب اداکاری شروع کی تب سے تھیٹر سیکھنے کا خواب تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کا خواب اب پورا ہو رہا ہے کیونکہ انہوں نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔

انہوں نے والدین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کے غیر متزلزل تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

عائزہ خان کے اس فیصلے پر نا صرف ان کے مداح بلکہ ان کے ساتھی فنکار بھی ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید