برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ایک عالمی ضرورت اور ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اہم آبی گزر گاہ کو دوبارہ کھولنا ایک ایسے ’مستقل اور قابلِ عمل منصوبے‘ پر ہونا چاہیے جو طویل مدت تک چل سکے۔
سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ برطانیہ اور فرانس جہاز رانی کی حفاظت کے لیے دفاعی فوجی مشن کی قیادت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی مشن آبنائے ہرمز کے علاقے میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور جہاز رانی کی حفاظت کے لیے کام کرے گا۔