پنجاب نے تیسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 2024 جیت لیے۔ خیبر پختونخوا میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہا جبکہ سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں قائد اعظم بین الصوبائی گیمز اختتام پذیر ہوگئے، پنجاب مجموعی طور پر 174 میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست رہا۔پنجاب نے 79 گولڈ، 53 سلور، 42 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
میڈلز ٹیبل پر خیبرپختونخوا نے 97 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خیبر پختونخوا نے 28 گولڈ، 31 سلور، 38 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
سندھ نے مجموعی طور پر 79 میڈلز حاصل کیے جن میں 16 گولڈ، 28 سلور، 35 کانسی کے تمغے شامل تھے۔
بلوچستان نے مجموعی طور پر 62 تمغے حاصل کیے جن میں 14 گولڈ، 16 سلور، 32 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
اسلام آباد نے مجموعی طور پر 56 میڈلز اپنے نام کیے جن میں 6 گولڈ، 11 سلور، 39 کانسی کے تمغے شامل ہیں، گلگت بلتستان نے مجموعی طور پر 22 تمغے جیتے، جن نے 2 گولڈ، 2 سلور، 18 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
آزادکشمیر کی میڈلز ٹیبل پر آخری پوزیشن ہی اور صرف ایک گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔ آزادکشمیر نے 5سلور، 20کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 26 تمغے حاصل کیے۔
قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب میں رنگا رنگ پرفارمنس ہوئی جہاں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔